بڑھ گیا ظلم جور و جفا آجکل – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍نومبر 2006ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی نظم ’’دست دعا‘‘ سے انتخاب پیش ہے:

بڑھ گیا ظلم جور و جفا آجکل
آنے کو ہے زمیں پہ خدا آجکل
ماہ تاباں کو دنیا بھی دیکھے گی اب
کر رہا ہے کوئی رتجگا آجکل
وہ دعا استجاب کا رنگ لائے گی
اٹھ رہا ہے جو دستِ دعا آجکل
لا جرم بالیقیں ہے یہ تقدیرِ عصر
ہوگا ظاہر خدا کا کہا آجکل

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں