تم ہی کہو اے قبلۂ حاجات کس لئے – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جنوری فروری 2010ء میں مکرم مظفر منصور صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

تم ہی کہو اے قبلۂ حاجات کس لئے
آئے تھے ہم جہان میں ہیہات کس لئے
دُوری میں تیری جلنا یہاں بھی وہاں بھی تھا
برپا ہوئی تھی بزمِ خرابات کس لئے
صحرا کی پیاس کا بھی مداوا کرے کوئی
دریا پہ جا برستی ہے برسات کس لئے
کوچے میں اُن کے حشر بپا ہے ستم زدو
ہے انتظارِ مرگِ مفاجات کس لئے
وہ شکوہ ہائے رنجِ تغافل وہ کیا ہوئے
منصورؔ کر رہے ہو مناجات کس لئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں