توفیق دے خدا مجھے لکھوں مَیں اُس کی نعت – نعتیہ کلام

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 10؍جون 2009ء میں شامل اشاعت مکرم فاروق محمود صاحب کے نعتیہ کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

توفیق دے خدا مجھے لکھوں مَیں اُس کی نعت
آمد سے جس کی ختم ہوئی اک طویل رات
ہے اس جہاں کی دھوپ میں چھاؤں اُسی کی ذات
ابرِکرم تھی ہونٹوں سے نکلی جو کوئی بات
جس کے خدا نے عرش پہ لہرادیئے عَلَم
’’بعد ازخدا بعشقِ محمدؐ مخمرم‘‘

میں کس طرح سے عشق کا دعویٰ کروں حضورؐ!
دل تو گنہ کے بوجھ اُٹھائے ہوئے ہے چُور
اِک مُشتِ خاک ہو کے بھی مانگوں تمہارا نُور
اے حُسنِ لازوال ترے قُرب کا سرور
کہتی رہے زباں مری لکھتا رہے قَلَم
’’بعد ازخدا بعشقِ محمدؐ مخمرم‘‘

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں