تُو اپنی ذات میں تھا انجمن، ادارہ تھا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍اکتوبر 2009ء میں محترم مولانا دوست محمد صاحب کے بارہ میں شائع ہونے والی مکرم مبارک عابد صاحب کی نظم سے انتخاب پیش ہے:

Dost Muhammad Shahid

تُو اپنی ذات میں تھا انجمن، ادارہ تھا
اسی لئے تو ہر اک آنکھ کا تُو تارا تھا
بجا ہے یہ کہ حوالوں کا بادشاہ تھا تُو
اور اس حوالے سے تیرا یہاں اجارہ تھا
کوئی بھی جزوِ عبارت بصد عرق ریزی
تیرے قلم سے جو نکلا تو شاہ پارا تھا
بڑے ہی پیار سے جو کل کیا ہے مُرشد نے
بتاؤں ذکر وہ کس کا تھا؟ ہاں تمہارا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں