جاکر کہے کوئی در و دیوارِ یار سے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم مارچ 2006ء میں ’’انتظار‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔

جاکر کہے کوئی در و دیوارِ یار سے
دن ہم بھی گن رہے تھے غمِ انتظار کے
آئے گا ایک شخص کسی دُور دیس سے
رکھی تھیں اس کی راہ میں پلکیں سنوار کے
اتنا قریب ہو کے بھی دُوری نہ مٹ سکی
یہ حوصلے نہ تھے مرے لیل و نہار کے
شب ہائے انتظار لے جائیں حضورِ یار
آنسو پرو کے دیدۂ اختر شمار کے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں