جماعت احمدیہ اور دفاع وطن

’’جماعت احمدیہ اور دفاع وطن ۔ 16 غیرمعمولی اعزازات‘‘ کے عنوان سے میجر(ر) ایم۔ٹی کاہلوں صاحب کا مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اکتوبر 1995ء کی زینت ہے۔

جنرل اختر حسین ملک صاحب

ان اعزازات میں جہاد کشمیر میں فرقان بٹالین کی شاندار خدمات، 1965ء کی جنگ میں میجر جنرل افتخار جنجوعہ کی فتح اور پہلا ’’ہلال جرأت‘‘ پانے کا اعزاز، میجر جنرل اختر حسین ملک فاتح چھمب کا فوج کی تاریخ کا تیز ترین ایڈوانس کرنے اور دوسرا ’’ہلال جرأت‘‘ حاصل کرنے کا اعزاز، بریگیڈیئر عبدالعلی ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹینکوں کی جنگ میں فتح، سکواڈرن لیڈر منیرالدین احمد کا امرتسر ریڈار کو تباہ کرکے جام شہادت نوش کرنے کا اعزاز، ایئرمارشل ظفر چودھری کا چیف کے عہدہ تک پہنچنے اور پھر اصول کی خاطر اپنا عہدہ قربان کر دینے کا اعزاز، 1971ء میں میجر جنرل افتخار جنجوعہ کو فاتح چھمب ہونے اور میدان جنگ میں جنرل رینک کے پہلے شہید ہونے کا اعزاز، میجر جنرل ناصر احمد کا کھوکھرا پار محاذ پر ہاری ہوئی جنگ کو فتح میں تبدیل کرنے کا اعزاز، کرنل رینک کے واحد افسر لیفٹیننٹ کرنل بشارت احمد کو دشمن کے علاقہ میں قیدی بنایا گیا۔ اسی طرح دیگر احمدی افسروں اور جوانوں مثلاً میجر منیر احمد شہید، میجر قاضی بشیر احمد اور کیپٹن خالد کڑک کے اعزازات اور لیفٹیننٹ محمود احمد زبیری کا اعزاز کہ انہوں نے انفرادی ایکشن کرکے دشمن کے آٹھ ٹینک تباہ کرکے شہادت پائی،

حضرت چودھری سر محمد ظفراللہ خان صاحبؓ

نیز سفارتی میدان میں حضرت چودھری محمد ظفراللہ خان صاحبؓ کی نمایاں خدمات۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں