جن پیروں کے نیچے جنت ، سر پر ایک رِدا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جنوری 2010ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں احمدی ماؤں کو گھر میں سکون کے حوالہ سے اہم نصائح بہت عمدہ پیرایہ میں کی گئی ہیں۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے:

جن پیروں کے نیچے جنت ، سر پر ایک رِدا
جسم ڈھکا ہے ، آنکھیں نیچی ، دل میں سوز بھرا
جن کی خُو تسلیم و رضا ہے ، جن کا کام وفا
جن کے وقت کا اِک اِک لمحہ دیں کے لئے ہے فدا
جن کے سُندر مکھڑوں پر تقدیس کا گہنا ہے
اُن ماؤں سے آج مجھے کچھ عرشیؔ کہنا ہے

گھر کو ایسا جذب و کشش دو گھر جنت بن جائے
گھر محور ہو ، گھر منزل ہو ، نہ کہ ایک سرائے
شوہر ہو یا بیٹا ہو وہ سیدھا گھر کو آئے
گھر کی جنت میں آ کر وہ سچی راحت پائے
دنیا کے مت پیچھے دوڑو اس میں صرف زِیاں
پھول کہاں سے مہکیں گے جب گھر کے بیچ خزاں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں