حضرت عزیزہ رضیہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت عزیزہ رضیہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی اور محترم مرزا گل محمد صاحب کی اہلیہ تھیں۔ صحابیہ تھیں اور لجنہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں آپؓ کا نمبر 10واں ہے۔

مرزا گُل محمد صاحب

آپؓ نے مدرسۃالخواتین میں داخل ہوکر مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔ مدرسہ کی مجلس تقاریر کی پہلی منتخب سیکرٹری تھیں۔ آپؓ کے مضامین اکثر جماعتی رسائل اور اخبارات میں شائع ہوتے رہے۔ لجنہ کی نمائش کی سیکرٹری بھی رہیں اور گرلز سکول قادیان کے معائنہ کی سب کمیٹی کی ممبر بھی۔ جلسہ سالانہ 1933ء کے موقع پر تقریر کرنے کا موقع بھی ملا۔ زیورات بیچ کر تحریک جدید کے قومی امانت فنڈ میں رقم جمع کروانے کی تحریک پر 35ء میں آپؓ نے اپنے زیورات فروخت کرکے 600 روپے جمع کروائے۔ لوائے احمدیت کی تیاری میں سوت کاتنے کی سعادت بھی آپؓ کو حاصل ہوئی۔ 1944ء میں لجنہ کی پہلی سیکرٹری تعلیم مقرر ہوئیں اور کتب حضرت اقدس علیہ السلام کا امتحان لینے کا سلسلہ آپؓ ہی نے شروع کیا۔ 7؍دسمبر 1962ء کو لاہور میں وفات پائی۔
آپؓ کا مختصر ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ 29؍اکتوبر 1995ء میں شامل اشاعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں