حضرت محمد طفیل بٹالوی صاحب ؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اگست2011ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے صحابی حضرت محمد طفیل بٹالوی صاحبؓ کا مختصر سوانحی خاکہ شائع ہوا ہے۔
حضرت محمد طفیل بٹالوی صاحبؓ1883ء میں پیدا ہوئے۔ حضرت ماسٹر عبدالرحیم صاحب نیّرؓ سے آپ کے دیرینہ تعلقات تھے اور اُنہی کی تحریک سے احمدیت قبول کرنے کی توفیق پائی۔
جس زمانہ میں قادیان تک ریل نہیں گئی تھی متعدد اکابرینِ سلسلہ بلکہ حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ بھی بعض اوقات حضرت محمد طفیل بٹالوی صاحبؓ کے ہاں (بٹالہ میں) قیام فرماتے تھے۔ آپؓ مدرسہ احمدیہ میں برسوں تک نہایت محنت اور خلوص سے مدرّسی کے فرائض سرانجام د یتے رہے۔ خدمت خلق آپ کی طبیعت کا خاصہ تھا۔ قادیان کی لوکل کمیٹی کے صدر بھی رہے۔ جلسہ سالانہ کے ایام میں قادیان کے اندرون شہر کا قریباً سارا انتظام بطور ناظم جلسہ آپ کے سپرد ہوتا تھا۔ بعض دیگر اہم خدمات بھی بجا لانے کا بھی آپ کو موقعہ ملا۔
20؍ اگست 1950ء کو بمقام لائلپور (فیصل آباد) آپؓ نے انتقال فرمایا اور ربوہ میں قائم موصیوں کے قبرستان میں امانتاً سپرد خاک ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں