حضرت منشی محمد اسماعیل صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ

حضرت منشی محمد اسماعیل صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ 1866ء یا 1867ء میں پیدا ہوئے۔ 1893ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت سے فیضیاب ہوئے اور 1900ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔ آپؓ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹیؓ کے پھوپھی زاد بھائی تھے۔
خلافت اولیٰ کے دور میں آپ کو قادیان بلا لیا گیا جہاں آپ قرآن کریم پڑھنے، پڑھانے اور دعوت الی اللہ کرنے میں مصروف رہتے۔ ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے۔ ارتداد ملکانہ کے دوران دو بار اجمیر کے علاقہ میں بھی بھیجے گئے۔ 10؍ دسمبر 1949ء کو وفات پائی۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے آپؓ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ’’تہجد میں اتنے باقاعدہ تھے کہ کبھی بیماری میں بھی نہیں چھوڑی۔ دعوت الی اللہ میں اس طرح منہمک رہتے کہ ایسا انہماک بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے‘‘۔
آپؓ کا مختصر ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍ اپریل 1996ء کی اشاعت میں تاریخ احمدیت سے منقول ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں