حضرت مولوی سید محمد رضوی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3اگست 2011ء میں حضرت مولوی سید محمد رضوی صاحبؓ (یکے از 313) کا مختصر سوانحی خاکہ شامل اشاعت ہے۔
حضرت مولوی سید محمد رضوی کے والد صاحب کا نام نواب امیر ابو طالب تھا۔ آپ 1862ء یا 1864ء میں بمقام ایلور علاقہ مدراس میں پیدا ہوئے۔ آپ بڑے وجیہ اور خوبصورت تھے۔ حیدر آباد میں ہائی کورٹ کے وکیل تھے۔ آپ کی بیعت ابتدائی ایام کی ہے۔ آپؓ نے سلسلہ کی بہت ہی مالی معاونت کی۔ حضورؑ کی زندگی میں مسجد اقصیٰ کے لئے دریوں کاتحفہ بھی لائے۔
ایک د فعہ آپ ایک جماعت لے کر قادیان آئے۔ چونکہ حیدر آباد کے لوگوں کو عموماً ترش سالن کھانے کی عادت ہوتی ہے اس لئے آپ کے لئے حضرت مسیح موعودؑ نے ارشاد فرمایا کہ ان کے لئے کھٹے سالن تیار ہوا کریں تاکہ ان کو تکلیف نہ ہو۔
حضرت اقدس نے ’کتاب البریہ‘ میں پُر امن جماعت کے ضمن میں آپ کا ذکر فرمایا ہے۔
حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحبؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کے اُن معاصر علماء میں تذکرہ کیا ہے جنہوں نے آپؑ کی بیعت کی۔
آپؓ حیدر آباد سے 1909ء میں بمبئی منتقل ہو گئے تھے اور 3؍ اگست 1932ء کو بمبئی میں ہی وفات پائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں