حضرت مولوی عبدالعزیز صاحب سہارنپوری رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی عبدالعزیز صاحبؓ سہارنپوری نے 1900ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔ 1905ء میں جب حضرت اقدسؑ دہلی تشریف لے گئے تو حضرت مولوی صاحبؓ ملاقات کے لئے سہارنپور سے وہاں تشریف لے گئے۔ حضرت مصلح موعودؓ نے جب بعض احباب کے ہمراہ ہندوستان کی مختلف دینی درسگاہوں کی طرز تعلیم کا جائزہ لینے کیلئے دَورہ فرمایا تو واپسی پر حضورؓ نے سہارنپور میں حضرت مولوی صاحبؓ کے ہاں بھی قیام فرمایا۔ 16؍فروری 1939ء کو پٹیالہ میں 77سال کی عمر میں آپؓ کی وفات ہوئی اور تدفین بہشتی مقبرہ قادیان میں ہوئی۔
محترم محمد یامین صاحب کے قلم سے آپؓ کا ذکر خیر ایک پرانی اشاعت سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اکتوبر 1996ء میں منقول ہے۔
حضرت مولوی عبدالعزیز صاحبؓ نہایت خلیق، منکسرالمزاج اور مہمان نواز تھے۔ چندوں کی ادائیگی میں بہت مستعد تھے چنانچہ مرکز کے خزانہ میں مستقل طور پر اپنی امانت جمع رکھتے اور جب چندہ کی کوئی تحریک ہوتی تو فوراً وہاں سے منتقل کر دیتے۔ آپؓ نے سہارنپور میں 30 سال تک دعوت الی اللہ کی توفیق پائی اور سہارنپور میں انجمن احمدیہ کی بنیاد آپؓ ہی کے ہاتھوں پڑی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں