حضرت مولوی عبداللہ بوتالوی صاحب رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مئی 1995ء میں حضرت مولوی عبداللہ بوتالوی صاحب رضی اللہ عنہ کے حالات زندگی کا کچھ حصہ شامل اشاعت ہے جو آپؓ کے صاحبزادے محترم حافظ قدرت اللہ صاحب نے تحریر کئے ہیں۔
حضرت مولوی صاحبؓ محکمہ انہار میں ملازم رہے اور ہمیشہ اس بات پر تکریم کی نظر سے دیکھے گئے کہ رشوت کے سلسلہ میں بدنام محکمہ میں ملازمت کے باوجود بھی کبھی آپؓ نے رشوت نہیں لی چنانچہ محکمہ کے جریدہ میں بھی ایک بار یہ ذکر ہوا کہ اسے اپنے دو ملازمین پر فخر ہے جو امانت اور دیانت میں اپنا جواب نہیں رکھتے۔ ان میں سے ایک آپؓ تھے۔ آپؓ جماعت سرگودھا شہر کے صدر اور بعد ازاں امیر بھی رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں