حضرت میاں الہ دین صاحب بھیروی رضی اللہ عنہ

حضرت میاں الہ دین صاحب بھیرویؓ 1852ء میں پیدا ہوئے۔ آپؓ اہل حدیث تھے۔ بہت عابد اور تہجد گزار تھے۔ حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحبؓ کے ہمسایہ و معتقد تھے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اکتوبر 1996ء میں آپؓ کے پڑپوتے محترم محمود مجیب اصغر صاحب نے آپؓ کا ذکرخیر کیا ہے۔
1898ء میں آپ کے صاحبزادے حضرت میاں عبدالرحمن صاحبؓ کسی کام سے بھیرہ سے باہر نکلے اور قادیان جاکر بیعت کرلی اور پھر آپ کو اطلاع دی۔ اس اطلاع سے آپ کو شدید صدمہ ہوا اور آپؓ اپنے بیٹے کو سمجھانے کے لئے قادیان تشریف لے گئے۔ لیکن وہاں حضرت مسیح موعودؑ کی زیارت کرنے اور حضورؑ کی ایک تقریر سننے کے بعد خود بھی بیعت کی سعادت حاصل کی اور پھر دونوں نے واپس بھیرہ پہنچ کر خاندان کے باقی افراد کو بھی احمدیت سے وابستہ کر دیا۔ 1905ء میں آپؓ کی وفات ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں