خدا اک نورِ مطلق ہے محمدؐ مظہر مطلق – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30 جون 2005ء میں ’’نبی ٔ کامل‘‘ کے عنوان سے مکرم فیض چنگوی صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے:

خدا اک نورِ مطلق ہے محمدؐ مظہر مطلق
نہ اُس جیسا حسیں کوئی نہ اِس جیسا حسیں آیا
علم بردارِ توحید و رسالت ، ہادیٔ اعظم
کمالاتِ محاسن کا وہ عکسِ کاملیں آیا
بتوں سے پاک کر ڈالا صداقت کو کیا بالا
مدینے کا مکیں آیا وہ کعبے کا امیں آیا
محمد مصطفی ؐ پر رحمتیں ہوں فیضؔ بے پایاں
کہ وہ آیا تو دنیا کو خدا پر بھی یقیں آیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں