خدا پھر مہرباں ہونے لگا ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 6 ؍مئی 2009ء میں شائع ہونے والے مکرم عبد الحمید خلیق صاحب کے کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خدا پھر مہرباں ہونے لگا ہے
عزم اپنا جواں ہونے لگا ہے
چُنا جس کو خدا نے اپنا محبوب
وہ محبوبِ زماں ہونے لگا ہے
وہ حسن و عشق کا بے مثل پیکر
فدا اس پر جہاں ہونے لگا ہے
کڑکتی ظلم کی اس دھوپ میں وہ
ہمارا سائباں ہونے لگا ہے
خدا کی دیکھ کر تائید و نصرت
یہ دل سجدہ کناں ہونے لگا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں