خدا کے فضل و کرم کا نشان ہے الفضل — نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 15؍ستمبر2025ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر ۲۰۱۳ء میں الفضل اخبار کے حوالے سے مکرم نسیم سیفی صاحب کا منظوم کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے:

خدا کے فضل و کرم کا نشان ہے الفضل
ہمارے قلب و نظر کی کمان ہے الفضل
برس رہی ہیں خدا کی عنائتیں ہم پر
ہمارے دامنِ دل کا بیان ہے الفضل
امام وقت سے ہے رابطہ کی ایک دلیل
ہمارے حُسنِ عقیدت کی جان ہے الفضل
ہے دینِ حق کے لیے وقف اس کی ہر اِک سطر
ہر ایک طرح ارادت کی جان ہے الفضل
ہے اس سے روح کی بالیدگی کا ہر امکان
خدا کے قرب کے نغمہ کی تان ہے الفضل
ہمارے عشقِ رسولِ خدا کا ہے پیمان
ہماری حُبِّ عقیدت کی جان ہے الفضل

اپنا تبصرہ بھیجیں