خلافت لائبریری ربوہ میں بچوں کا سیکشن

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے ارشادات کی روشنی میں خلافت لائبریری ربوہ میں 1982ء میں بچوں کے لئے ایک نئے سیکشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ فروری 1989ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس سیکشن کے لئے علیحدہ عمارت کی اجازت دیتے ہوئے کتب کے علاوہ مفید اور معلوماتی ویڈیوز مہیا کرنے کا بھی ارشاد فرمایا۔ خلافت لائبریری میں بچوں کے سیکشن کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم اپریل 1999ء میں مکرم حبیب الرحمان زیروی صاحب انچارج خلافت لائبریری کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔

حبیب الرحمن زیروی صاحب

بچوں کی اس لائبریری کے اوقات عموماً سکول میں چھٹی کے بعد سے نماز مغرب تک ہوتے ہیں۔اب تک ممبران کی تعداد 2715 ہے اور اوسطاً سوا سو بچے روزانہ مطالعہ کے لئے آتے ہیں لیکن تعطیلات میں یہ تعداد تین سو سے ساڑھے تین سو تک پہنچ جاتی ہے۔ مطالعہ کے کمرہ کو گرمیوں میں کولر کے ذریعہ ٹھنڈا رکھا جاتا ہے۔ اس لائبریری میں کتب کی تعداد قریباً دس ہزار ہے۔ ہر ماہ بچوں کے پچیس رسائل بھی آتے ہیں۔ ہر اتوار کے دن صبح نو سے گیارہ بجے تک معلوماتی فلمیں دکھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ وقتاً فوقتاً کتب کی نمائش کا اہتمام بھی کیا جاتاہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں