دل غم سے چور چور ہے آنکھ اشکبار ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5 اگست 2010ء میں ڈاکٹر محمد عامر خان صاحب کے کلام میں سے انتخاب پیش ہے:

دل غم سے چور چور ہے آنکھ اشکبار ہے
ہر اک نفس اداس ، فضا سوگوار ہے
ردّ عمل کمال ہے ہر احمدی کا آج
شدت ہے نہ بغاوت ، نہ چیخ و پکار ہے
جو خانۂ خدا میں لہو سے وضو کریں
رب کو ہے ان سے پیار ، انہیں رب سے پیار ہے
مولا ہر اک شہید کے درجات کر بلند
صبر جمیل دے اُسے ، جو سوگوار ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں