دنیا کی تاریخی دیواریں

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ اکتوبر 1995ء میں دنیا کی مشہور تاریخی دیواروں کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون مکرم مبارک احمد صاحب نے تحریر کیا ہے۔
دنیا کی طویل ترین دیوار ’دیوار چین‘ 3 قبل مسیح میں تعمیر کی گئی تھی۔
’دیوار گریہ‘ بیت المقدس میں واقع ہے اور یہ ہیکل سلیمانی کی دیوار کا بچا ہوا حصہ ہے جہاں یہودی اکٹھے ہوکر روتے ہیں، اس کی لمبائی 49 میٹر اور اونچائی 12 میٹر ہے۔
’دیوار برطانیہ‘ 112 کلومیٹر لمبی ہے جو دوسری صدی عیسوی میں سکاٹ لینڈ کے حملہ آوروں سے بچاؤ کے لئے بیس ہزار مزدوروں نے دس سال میں بنائی تھی۔ اس کا 16 کلومیٹر کا حصہ اب بھی موجود ہے۔
جرمنی کے شہر برلن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی ’دیوار برلن‘ 1961ء میں تعمیر کی گئی تھی جسے 10؍نومبر 89ء بروز جمعہ مشرقی جرمنی کے عوام نے گرا دیا اور اس طرح Friday The 10th کا عظیم الشان نشان بھی ظاہر ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں