دو باہمت احمدی؛ مکرم خلیل احمد صاحب اور مکرم حافظ محمد ابراہیم صاحب

دنیا میں جہاں صحتمند اور توانا افراد ہیں وہاں بعض ایسے بھی ہیں جو مختلف عوارض کی وجہ بعض مجبوریوں میں مبتلا ہیں۔ لیکن اگر انسان بلند ہمت ہو تو وہ جسمانی معذوریوں کے باوجود زندگی میں بلند مقام حاصل کرلیتا ہے۔ جماعت احمدیہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسے متعدد باہمت اور اولوالعزم افراد موجود ہیں جو اپنی معذوری کے باوجود بھی ایک بھرپور اور کامیاب زندگی بسر کر رہے ہیں۔ مثلاً دو نابینا افراد کے انٹرویوز ماہنامہ ’’تشحیذ الاذہان‘‘ اپریل 1995ء میں شامل اشاعت ہیں ۔
پہلے مکرم خلیل احمد صاحب تعلیم الاسلام کالج ربوہ میں تاریخ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، آپ حضرت امیرالمومنین خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ کی زیر ہدایت 1985ء میں قائم ہونے والی نابیناؤں کی مجلس کے صدر بھی ہیں۔
دوسرے مکرم حافظ محمد ابراہیم صاحب حافظ قرآن، مولوی فاضل اور جامعہ احمدیہ کے شاہد ہیں۔ مجلس نابینا کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں اور انڈونیشیا میں بطور مبلغ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت خلافت لائبریری ربوہ میں بلائنڈز سیکشن کے انچارج ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں