روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا صد سالہ خلافت جوبلی نمبر

A3 سائز کے دو صد سے زائد صفحات پر مشتمل 3؍دسمبر 2008ء کا روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا پرچہ صدسالہ جوبلی نمبر کے طور پر ایک خصوصی اشاعت ہے۔ اس شمارہ میں خلافت احمدیہ کے حوالہ سے نہایت عمدہ مضامین، خلفاء کرام کے حالات زندگی اور سیرۃ پر روشنی ڈالنے والے تاریخی واقعات، نایاب تصاویر اور خوبصورت نظموں سے مزین ہے۔ مضامین جن ذیلی عناوین کا احاطہ کرتے ہیں اُن میں ضرورت و برکات اور مقامِ خلافت، خلفاء کرام کے قیمتی ارشادات اور تحریکات و کارہائے نمایاں، خلافت کے لئے الٰہی بشارات اور تائیدات، مظاہرِ خلافت اور اطاعتِ خلافت وغیرہ شامل ہیں۔ اگرچہ یہ شمارہ احمدیہ ویب سائٹ پر موجود ہے تاہم جس عمدگی سے اسے مجلّد شکل میں پیش کیا گیا ہے، اُس نے اس کی افادیت میں غیرمعمولی اضافہ کردیا ہے۔ اس خصوصی اشاعت کے اہم مضامین کا خلاصہ آئندہ کسی وقت ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت بنایا جائے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں