روز رودادِ جاں کنی لکھنی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ27 ؍ فروری 2008ء میں مکرم مبشر احمد محمودؔ صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

روز رودادِ جاں کنی لکھنی
چھوڑ دی میں نے ڈائری لکھنی
خوں اگلنے لگے ہیں لوح و قلم
جب بھی چاہی ہے زندگی لکھنی
جس کا سننا بھی ناگوار تھا
آج وہ بات بھی پڑی لکھنی
حسنِ تقویم عالمِ کُن سے
ہم نے سیکھی ہے شاعری لکھنی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں