زمین جب بھی ہوئی کربلا ہمارے لیے – نظم

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ مارچ 2011ء میں مکرم عبیداللہ علیم صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے ۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

زمین جب بھی ہوئی کربلا ہمارے لیے
تو آسمان سے اُترا خُدا ہمارے لیے
اُنہیں غرور کہ رکھتے ہیں طاقت و کثرت
ہمیں یہ ناز بہت ہے خُدا ہمارے لیے
تمہارے نام پہ جس آگ میں جلائے گئے
وہ آگ پھول ہے وہ کیمیا ہمارے لیے
وہ جس پہ رات ستارے لیے اُترتی ہے
وہ ایک شخص دُعا ہی دعا ہمارے لیے
وہ نُور نُور دمکتا ہوا سا اِک چہرہ
وہ آئینوں میں حیا ہی حیا ہمارے لیے
دیے جلائے ہوئے ساتھ ساتھ رہتی ہے
تمہاری یاد تمہاری دُعا ہمارے لیے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں