شہید کون ہے

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 12 جون 2020ء)

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (شہداء نمبر۔ شمارہ 2۔ 2010ء) میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ ارشاد درج ہے کہ
’’شہید اصل میں وہ شخص ہوتا ہے جو خداتعالیٰ سے استقامت اور سکینت کی قوّت پاتا ہے اور کوئی زلزلہ اور حادثہ اس کو متغیر نہیں کرسکتا۔ وہ مصیبتوں اور مشکلات میں سینہ سِپر رہتا ہے یہاں تک کہ اگر محض خداتعالیٰ کے لئے اس کو جان بھی دینی پڑے تو فوق العادت استقلال اس کو ملتا ہے اور وہ بدوں کسی قسم کا رنج یا حسرت محسوس کئے اپنا سر رکھ دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ بار بار مجھے زندگی ملے اور بار بار اس کو اللہ کی راہ میں دوں۔ ایک ایسی لذّت اور سرور اس کی روح میں ہوتا ہے کہ ہرتلوار جو اس کے بدن پر پڑتی ہے اور ہر ضرب جو اس کو پیس ڈالے اس کو پہنچتی ہے وہ اس کو ایک نئی زندگی نئی مسرت اور تازگی عطا کرتی ہے۔ یہ ہیں شہید کے معنی۔‘‘
(ملفوظات جلد اوّل صفحہ415)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں