حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کی قبولیت دعا

حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کی قبولیت دعا کے چند واقعات (مرتبہ: مکرم خلیل احمد قمرصاحب) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 1996ء کی زینت ہیں۔
محترم چوہدری حاکم دین صاحب نے آدھی رات کو حضورؓکی خدمت میں اپنی بیوی کی زچگی کی تکلیف کا عرض کیا تو آپؓ نے دعاکرکے ایک کھجور دی اور فرمایا: ولادت ہوجائے تو اطلاع دیدینا۔ کچھ دیر بعد بچی پیدا ہوئی لیکن رات زیادہ بھیگ جانے کی وجہ سے انہوں نے حضورؓکو بے آرام کرنا مناسب نہ سمجھا۔ جب صبح انہوں نے حضورؓ کو بتایا توحضورؓنے فرمایا: اگر مجھے بھی اطلاع کردیتے تو میں بھی آرام سے سو رہتا، میں تمام رات تمہاری بیوی کیلئے دعا کرتا رہا۔
ایک موقع پر حضورؓ نے فرمایا: دعا کے سوا مجھے کوئی بات سمجھ نہیں آتی۔ یہ بھی فرمایا: میری دعائیں عرش پر بھی سنی جاتی ہیں۔ میرامولیٰ میرے کام میری دعا سے بھی پہلے کردیتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں