فلک کا ہمارے وہ روشن ستارہ – محترم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب کی یاد میں

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 11 ستمبر 2020ء)

مجلس انصاراللہ جرمنی کے سہ ماہی ’’الناصر‘‘ اپریل تا جون 2012ء میں محترم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب کی یاد میں مکرم مقصود احمد علوی صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

فلک کا ہمارے وہ روشن ستارہ
وہ محبوب سب کا وہ دلبر ہمارا
خدا نے کیا تھا خود اُس کو اِشارہ
کتابِ الٰہی میں ہے نُور سارا
خلافت کی اُلفت سے پُر اُس کا سینہ
جو دل تھا تو گویا دعا کا خزینہ
گزاری ہے تبلیغ میں عمر ساری
نبھائی ہے کیا خوب یہ ذمہ داری
مسیح کا وہ درویش تھا باوفا تھا
وہ تھا نیک خُو، باعمل، باصفا تھا
ہمیشہ ہی رحمت کا سایہ ہو اُس پر
ملے اُس کو جنت میں اعلیٰ تریں گھر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں