قافلے در قافلے عشّاق کے … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 26؍ جولائی تا 08؍ اگست 2022ء(سالانہ نمبر))

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 30؍اگست 2013ء میں مکرم مبارک احمد صدیقی صاحب کی ’’جلسہ سالانہ‘‘ کے حوالے سے کہی جانے والی ایک نظم شاملِ اشاعت ہے۔ اس طویل نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

قافلے در قافلے عشّاق کے
آئے ہیں مہماں مسیح پاک کے
کس کی قربت نے انہیں روشن کیا
جگمگا اُٹھے ہیں انساں خاک کے

بھول کے دنیا کے سب سُود و زیاں
تین دن ، نُوروں نہائیں گے یہاں
یوں ہی پروانے نہیں سرشار سے
ایک شمع رُو ہے اِن کے درمیاں

چار سُو چرچے رُخِ انوار کے
اِک حسیں صورت گُل و گلزار کے
آسماں سے رحمتوں کا ہے نزول
آئے ہیں موسم وصالِ یار کے

تذکرے ہوں گے یہاں قرآن کے
مصطفیٰ ؐ کی عظمتوں کے شان کے
زندگی کیا تھی مسیحِ وقت کی
نیکیوں کے ، حُسن اور احسان کے

جناب مبارک احمد صدیقی صاحب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں