قلب و جگر کی یادداشت

مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے مجلہ ’’الندا ء ‘‘ جولائی 2005ء تا جون 2006ء میں مکرم مظفر احمد چودھری صاحب ڈسکوری ہیلتھ چینل کے حوالہ سے لکھتے ہیں کہ اس بات کے ثبوت مل چکے ہیں کہ انسانی اعضاء کی ایک اپنی یادداشت ہوتی ہے چنانچہ تبدیلیٔ اعضاء کے فوراً بعد مریضوں نے ایسے نظارے یا خواب دیکھے جن کا تعلق اُس مُردہ شخص کی زندگی کے ساتھ تھا جس کا عضو اُن میں منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی میں اُس مُردہ شخص کی خواہشات اور معمولات کا عکس بھی آگیا جبکہ اُنہیں یہ علم بھی نہیں تھا کہ اُنہیں کس کا عضو لگایا گیا ہے۔ لیکن جب بعد میں انہوں نے معطی کے بارہ میں القاء شدہ معلومات کی تصدیق کی تو وہ حیرت انگیز حد تک درست نکلیں۔ اس کی کئی مثالیں مذکورہ چینل نے پیش کیں اور اُن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔ مثلاً ایک آٹھ سالہ لڑکی نے اپنے دس سالہ معطیٔ قلب کا قاتل ان نظاروں کی مدد سے جو اُس نے تبدیلیٔ قلب کے بعد دیکھے تھے، پولیس اسٹیشن میں اسکیچ بنواکر گرفتار کرادیا۔ یہ تحقیق اگر درست سمت میں آگے بڑھتی ہے تو بے شک عظیم الشان قرآنی صداقتوں کو ثابت کرنے والی ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں