ماہِ اکتوبر کے اہم واقعات

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ اکتوبر 1995ء میں ’’اکتوبر کے اہم واقعات‘‘ (مرتبہ مکرمہ صائمہ مریم صاحبہ) شائع ہوئے ہیں جو 1983ء تک کی تاریخ احمدیت سے مرتب کئے گئے ہیں:
اخبار’ الحکم‘ کا اجراء 18؍اکتوبر 1897ء کو ہوا اور اخبار ’البدر‘ کا 31؍اکتوبر 1903ء کو۔اخبار ’نور‘ اکتوبر 1909ء میں اور اخبار ’فاروق‘ 7؍اکتوبر 1915ء کو جاری ہوا۔ 19؍اکتوبر 1924ء کو حضرت مصلح موعودؓ نے مسجد فضل لندن کا سنگ بنیاد رکھا۔ 13؍اکتوبر 37ء کو احمدیہ مشن سیرالیون کا قیام عمل میں آیا۔ 10؍اکتوبر 44ء کو سیدنا مصلح موعودؓ نے زندگی وقف کرنے کی تحریک کی۔ 18؍اکتوبر 47ء کو حضورؓ ربوہ کی اراضی دیکھنے کے لئے لاہور سے تشریف لائے۔ ربوہ میں پانی 11؍اکتوبر 48ء کو دریافت ہوا اور مسجد مبارک ربوہ کا سنگ بنیاد 3؍اکتوبر 49ء کو رکھا گیا۔ 21؍اکتوبر 63ء کو حضرت چودھری سر محمد ظفراللہ خان صاحب عالمی عدالت انصاف کے جج منتخب ہوئے اور 15؍اکتوبر 79ء کو محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو فزکس کا نوبل انعام ملا۔ 9؍اکتوبر 1980ء کو حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ نے مسجد بشارت سپین کا سنگ بنیاد رکھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں