مبارک صد مبارک ہو کہ پھر ماہِ صیام آیا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10اگست 2011ء میں مکرم مشہوداحمد ناصرنودی صاحب کی ایک نظم رمضان المبارک کے حوالہ سے شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

مبارک صد مبارک ہو کہ پھر ماہِ صیام آیا
سرِ بام اس کے استقبال کو ہر خاص و عام آیا
یہ اسلامی مہینوں کا نواں ماہِ مقدَّس ہے
مبارک سب مہینے ہیں مہینوں کا امام آیا
سخاوت اور عبادت میں سبھی مشغول ہو جائیں
غریبوں بے کسوں کے واسطے خوشکن پیام آیا
تری خاطر جو صائم کھانا پینا چھوڑ دے مولا
پکارے تجھ کو پھر وہ کون ہے جو تشنہ کام آیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں