اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیتَ عَلیٰ اِبْرَاھِیْمَ وَعَلیٰ اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلیٰ اِبْرَاھِیْمَ وَعَلیٰ اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
محمود احمد ملک
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا۔مارچ2009ء میں شامل اشاعت مکرم مولانا مرزا محمد افضل صاحب کی ایک غزل سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
مجھ کو ملنا ہے بے حجاب ملے
وصل کی شب ہے بے نقاب ملے
پردۂِ غیب سے نکل آئے
آئے اور آ کے بے حساب ملے
آج مُہرِ سکوت کو توڑے
آج مجھ کو کوئی جواب ملے
