محترم خلیفہ صباح الدین احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍اکتوبر 2003ء میں محترم خلیفہ صباح الدین احمد صاحب مربی سلسلہ کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے ۔ آپ 12؍اکتوبر 2003ء کو 66 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے۔
آپ حضرت خلیفۃالمسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے ماموںزاد بھائی تھے۔ 5؍نومبر 1937ء کو محترم خلیفہ صلاح الدین احمد صاحب کے ہاں قادیان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد بی۔اے، مولوی فاضل اور جامعہ احمدیہ سے شاہد کی ڈگری حاصل کی۔ 1961ء میں آپ نے اپنی زندگی وقف کی اور 23؍جولائی 1970ء کو آپ کی پہلی تقرری ہوئی۔ بطور مربی سلسلہ مختلف شہروں میں متعین رہے اور 1983ء کے بعد معاون ناظر ضیافت، معاون ناظر امور عامہ اور معاون سیکرٹری مجلس کارپرداز متعین رہے۔ نیز وکالت تبشیر، وکالت تصنیف اور ادارۃالمصنفین میں بھی خدمات سرانجام دیں۔ اپنے محلہ کے صدر بھی رہے۔ گزشتہ تین سال سے لوکل انجمن احمدیہ ربوہ میں بطور جنرل سیکرٹری کام کر رہے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں