محترم خواجہ بشیر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 6؍نومبر 1995ء میں محترم خواجہ بشیر احمد صاحب کا ذکر کرتے ہوئے محترم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب امام مسجد فضل لندن لکھتے ہیں کہ محترم خواجہ صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجوایشن کرنے کے بعد تجارت شروع کی لیکن 1953ء کے فسادات میں احمدی ہونے کی وجہ سے ان کی دکان لوٹ لی گئی۔ جس کے بعد آپ نے تعلیم کو ذریعہ معاش بنایا۔ 57ء میں برطانیہ آکر کیمبرج یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ 65ء میں مستقل قیام کے لئے برطانیہ آ گئے جہاں آپ نے بچوںکی تربیت اور دینی تعلیم کے لئے مسجد فضل لندن میں سنڈے سکول کا اجراء کیا اور 25 سال سے زائد عرصہ تک اس میں تدریسی اور انتظامی فرائض سرانجام دیئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں