محترم ماسٹر نذیر احمد نثار صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍مئی 2011ء میں مکرم رانا نصیر احمد صاحب کے قلم سے محترم ماسٹر نذیر احمد نثار صاحب آف ککّی نَو کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔
محترم ماسٹر صاحب 1939ء میں محترم چوہدری عبدالرشید صاحب ابن حضرت حاجی عبدالحمید صاحبؓ کے ہاں کاٹھگڑھ ضلع ہوشیارپور میں پیدا ہوئے اور 28جنوری 2010ء کو 71 سال کی عمر میں ربوہ میں وفات پائی۔
قیام پاکستان کے بعد اس خاندان نے ککّی نَو میں سکونت اختیار کی۔ محترم ماسٹر صاحب B.Sc. کرکے شعبہ تعلیم سے منسلک ہوگئے اور لمبا عرصہ شورکوٹ کے ہائی سکول میں خدمت بجالائے۔ آپ نے ککّی نَو میں قائد مجلس خدام الاحمدیہ کے علاوہ کئی جماعتی شعبوں کے سیکرٹری کی حیثیت سے سالہاسال خدمات بھی سرانجام دیں۔ خوش الحان تھے اور بطور امام الصلوٰۃ بھی مقرر رہے۔ آپ علم دوست ہونے کے علاوہ سادہ مزاج، ملنسار اور ہمیشہ تعاون کا ہاتھ بڑھانے والے تھے۔
آپ نے تین شادیاں کیں اور دو بیوگان کے علاوہ چار بیٹے اور دو بیٹیاں یادگار چھوڑے ہیں۔ تین بیٹے وقف نَو کی تحریک میں شامل ہیں جبکہ بڑے بیٹے مکرم رانا عبدالرحمن صاحب جامعہ احمدیہ کے طالبعلم ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں