محترم مرزا محمد خان صاحب

محترم مرزا محمد خان صاحب 5؍جنوری 1920ء کو ضلع کوہاٹ کے گاؤں کریڈنڈ میں پیدا ہوئے۔ میٹرک وہیں سے کرکے کوہاٹ کالج میں داخل ہوئے لیکن بارہویں جماعت میں تھے جب 1938ء میں برٹش فوج میں ملازمت کرلی اور اُسی سال ہانگ کانگ کے محاذ پر بھیج دیئے گئے۔ ڈیڑھ برس کے بعد وہاں جاپانی فوج کے ہاتھوں قید ہوئے اور قریباً ساڑھے تین سال جنگی قیدی رہ کر واپس آئے۔ پھر مختلف زرعی فارموں میں ملازمت کرتے رہے۔ اس دوران جماعت کی مخالفت بھی کرتے رہے اور احمدیہ کتب کا مطالعہ بھی جاری رکھا۔ آخرکار 5؍مئی 1964ء کو حضرت مرزا عبدالحق صاحب کی تحریک پر حضرت مصلح موعودؓ کی بیعت سے مشرف ہوئے۔ اس کے بعد خاندان کی طرف سے مکمل بائیکاٹ کردیا گیا جو آخر وقت تک جاری رہا۔ خاندان سے رابطہ کرکے اُن کی غلط فہمیاں دُور کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔ 1987ء میں دو ماہ سے زائد سرگودھا میں اسیرراہ مولیٰ بھی رہے جبکہ کیس قریباً اڑہائی سال کے بعد باعزت بری ہونے کے ساتھ ختم ہوا۔ اس سے قبل 1983ء میں آپ کا تقرر بطور معلم سرگودھا کی جماعت میں کیا گیا۔ 1990ء تک یہ خدمت سرانجام دی۔ 14؍جون 2005ء کو حیدرآباد میں وفات پائی۔
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍فروری2006ء میں آپ کا مختصر ذکر خیر آپ کے بیٹے مکرم منیر احمد خان صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں