محترم مقبول احمد ذبیح صاحب

محترم مقبول احمد ذبیح صاحب مربی سلسلہ 19؍ جنوری 1997ء کو66 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے جسے انہوں نے اس دعا کے ساتھ وقف کیا کہ خدا تعالیٰ وقف کا سلسلہ ہمیشہ ان کی نسل میں جاری رکھے۔ آپکے والد صاحب نے ایک رؤیا میں دیکھا کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کر رہے ہیں چنانچہ اسی نسبت سے آپ نے اپنے نام کے ساتھ ’’ذبیح‘‘ کا لاحقہ استعمال کرنا شروع کیا۔ محترم ذبیح صاحب نے 1957ء میں جامعہ سے شاہد کی ڈگری حاصل کی۔ پھر قریباً 18 سال تک متعدد افریقی ممالک میں مشنری اور مشنری انچارج کے طور پر خدمات بجالائے۔ اسی دوران حج بیت اللہ کی سعادت بھی حاصل کی۔ آپ افریقہ میں دعوتِ الی اللہ میں مصروف تھے جب آپ کے والدین داغ مفارقت دے گئے۔
محترم ذبیح صاحب کو براعظم افریقہ، یورپ، امریکہ اور ایشیا کے کئی ممالک میں خدمت کی توفیق ملی۔ 1988ء میں جب زیمبیا میں تھے تو ایک ہمسایہ ملک ملا وی میں جماعت قائم کرنے کے سلسلہ میں آپ ملاوی کے سفر پر تھے کہ تبلیغ کے دوران بعض شرپسندوں نے جھوٹے الزام لگا کر آپ کو قید کروا دیا تھا- چنانچہ آپ کو افریقی ملک ملاوی میں اسیر راہ مولیٰ بننے کی سعادت بھی ملی۔
آپ کا ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍اگست 1997ء میں آپ کے بیٹے مکرم مجیب احمد صاحب طاہر مربی سلسلہ کے قلم سے شاملِ اشاعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں