محترم میاں اللہ یار خان بھٹی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍نومبر 1997ء میں مکرم محمد نواز مومن صاحب رقمطراز ہیں کہ ہمارے علاقے پنڈی بھٹیاں میں سب سے پہلے احمدیت قبول کرنے کی توفیق محترم میاں مراد صاحب کو ملی اور پھر ان کے بھائیوں کو۔ یہ علاقے کے غرباء میں سے تھے چنانچہ قبول احمدیت اور تبلیغ کے راستے میں انہوں نے بہت تکالیف اٹھائیں۔ لیکن ان بزرگوں کی کوشش سے محترم میاں اللہ یار خاں بھٹی صاحب نے قادیان جاکر بیعت کرلی۔ وہ قادیان کے لوگوں کی عبادات، اخلاق اور حضرت مصلح موعودؓ کی شخصیت سے بہت متاثر ہوئے۔ آپ اپنے دیہات کے بڑے لوگوں میں شمار ہوتے تھے۔ جب آپ بیعت کرکے قادیان سے واپس آئے تو بیوی اور تینوں بیٹوں نے بھی احمدیت قبول کرلی۔ محترم میاں صاحب متقی، تہجد گزار، تلاوتِ قرآن کے شیدائی اور موصی تھے۔ حصہ وصیت اپنی زندگی میں ہی ادا کرنے کی توفیق پائی۔ یکم ستمبر1997ء کو 91 سال کی عمر میں آپ کی وفات ہوئی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں