محترم پروفیسر محمد عطاء الرحمان صاحب

محترم پروفیسر محمد عطاء الرحمان صاحب آف آسام سلسلہ کے ایک دیرینہ خادم تھے، صوبائی وزیر داخلہ کے ممتاز عہدے پر بھی فائز رہے۔ آپ نے تحریک جدید کے دفتر اوّل میں قریباً ڈیڑھ ہزار روپے دے کر شمولیت کی تھی۔ رسالہ ’’ریویو آف ریلیجنز‘‘ میں آپ کے مضامین شائع ہوتے رہے۔ دسمبر 1958ء میں آسام میں منعقد ہونے والی ایک مذہبی کانفرنس کے لئے آپ نے اسلام کے متعلق ایک فاضلانہ مضمون سپرد قلم کیا جسے متعدد اخبارات و رسائل نے شائع بھی کیا۔ جب 27؍اگست 1967ء کو آپ کی وفات ہوئی تو آسامی زبان میں قرآن کریم کے تفسیری حواشی آپ نے 27ویں پارہ تک مکمل کر لیے تھے۔
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم مئی 1996ء میں محترم پروفیسر صاحب کا مختصر ذکر خیر مکرم ملک صلاح الدین صاحب کے قلم سے ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں