محترم پیر محمد عالم صاحب کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍فروری2005ء میں محترم پیر محمد عالم صاحب کارکن دفتر پرائیویٹ سیکرٹری لندن کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ نے 3؍فروری2005ء کو بعمر 86سال وفات پائی۔

محترم پیر صاحب 1979ء میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور سے بطور ڈائریکٹر ریٹائر ہونے کے بعد ربوہ آگئے اور زندگی وقف کر دی۔ مارچ 1983ء میں آپ نے دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں کام کاباقاعدہ آغاز کیا اور دو سال تک انگلش سیکشن میں کام کرتے رہے۔ 28؍اکتوبر1985ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر آپ لندن چلے آئے اور یہاں بھی دفتر پرائیویٹ سیکرٹری (انگلش سیکشن) میں ہی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ حضورؒ نے اردو کلاس میں بھی آپ کا تذکرہ فرمایا اور شہداء کے ذکر میں ہونے والے خطبات کے دوران آپ کے بھائی کی شہادت کے ذکر کے ضمن میں آپ کے وقف کے جذبہ کا بھی بڑی محبت سے ذکر فرمایا۔
حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے 4؍فروری 2005ء کے خطبہ جمعہ میں آپ کے فضائل کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ سب سے پہلے دفتر آنے والوں میں سے تھے۔ بڑی محنت سے کام کرتے رہے۔ حضور انور نے مسجد فضل لندن میں آپ کی نماز جنازہ بھی پڑھائی۔ پھر جنازہ ربوہ لے جایا گیا جہاں عام قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں