محترم چودھری انور احمد کاہلوں صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5 اکتوبر 2009ء کی خبر کے مطابق محترم چودھری انور احمد کاہلوں صاحب 27 ستمبر 2009ء کو کراچی میں وفات پاگئے۔ تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں عمل میں آئی۔
محترم چودھری انور احمد صاحب 1921ء میں محترم چودھری بشیر احمد کاہلوں صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ اٹھارہ سال کی عمر میں وصیت کی۔ B.A. کرنے کے بعد حضرت چودھری محمد ظفراللہ خانصاحبؓ (وزیر ریلوے انڈیا) کے پرائیویٹ سیکرٹری کے طور پر کام کیا۔ پاکستان بننے کے بعد مشرقی پاکستان چلے گئے جہاں امیر جماعت احمدیہ کلکتہ بھی رہے اور صوبائی نائب امیر ڈھاکہ کے طور پر بھی خدمت کی۔ 1971ء میں پاکستان آگئے اور پھر برطانیہ چلے گئے۔ جب حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ نے لندن ہجرت فرمائی تو آپ نیشنل پریذیڈنٹ جماعت برطانیہ تھے۔ بعد ازاں امیر جماعت اور صدر قضاء بورڈ یوکے بھی رہے۔ فضل عمر فاؤنڈیشن کے بورڈ کے بھی رکن رہے۔ خلافت سے وفا کا تعلق تھا۔ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ نے خطبہ جمعہ 2اکتوبر 2009ء میں آپ کا ذکرخیر فرمایا۔
محترم چودھری صاحب کی اہلیہ پہلے ہی وفات پاچکی تھیں۔ آپ نے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں