محترم چودھری عبدالسلام صاحب

ربوہ میں حضرت خلیفۃ المسیح کے عملہ حفاظت میں لمبا عرصہ خدمت کی توفیق پانے والے محترم چودھری عبدالسلام صاحب 25؍ جون 1996ء کو 75 سال کی عمر میں ربوہ میں وفات پا گئے۔

EPSON scanner image

محترم چودھری صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے آپ کے بیٹے مکرم عبد الرشید صاحب روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21 ؍جولائی 1996ء میں لکھتے ہیں کہ 1946ء میں آپ نے زندگی وقف کی اور سندھ میں جماعتی اراضی پر متعین ہوئے۔ 1947ء میں حفاظت مرکز کی خدمت بجا لاتے رہے اور پھر فرقان بٹالین کے انسٹرکٹر مقرر ہوئے۔ بعد ازاں دوبارہ سندھ بھجوائے گئے۔ حضرت مصلح موعودؑ پر قاتلانہ حملہ کے بعد حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ کی تجویز پر حضورؓ نے آپ کو عملہ حفاظت میں لے لیا جہاں 29 برس تک خلیفۂ وقت کی پہریداری کی اہم ذمہ داری نہایت اخلاص اور وفا کے ساتھ احسن رنگ میں نبھانے کے بعد 31؍ مارچ 1982ء کو آپ ریٹائرڈ ہوئے۔ کچھ عرصہ افسر حفاظت خاص بھی رہے۔
آپ تحریک وقف بعد از ریٹائرمنٹ میں بھی شامل ہوئے اور پہلے دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں اور پھر منصوبہ بیوت الحمد کے تحت تا دم آخر خدمت کی توفیق پائی۔ آپ مکرم عبد الحفیظ شاہد صاحب مربی سلسلہ سیرالیون کے والد تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں