محترم چودھری محمد عبداللہ صاحب درویش

محترم چودھری محمد عبداللہ صاحب 16؍دسمبر 1913ء کو محترم چودھری نور محمد صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ ستمبر 1947ء میں حفاظت مرکز کی خاطر قادیان آئے اور پھر یہیں کے ہو رہے۔ آپ کو متعدد حیثیتوں میں( مثلاً افسر لنگر خانہ، انچارج دفتر تحریک جدید، سیکرٹری بہشتی مقبرہ، آڈیٹر، محاسب، نائب ناظر اور نائب ناظر اعلیٰ کے طور پر) خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔ 1973ء میں ریٹائرڈ ہو جانے کے بعد بھی خدمت کا سلسلہ 86ء تک جاری رہا۔ آپ کی وفات 3؍اگست 1995ء کو ہوئی۔ آپ کے مختصر حالات زندگی محترم ملک صلاح الدین صاحب کے قلم سے ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 14؍ستمبر 1995ء میں شائع ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں