مدحت کروں مَیں کس طرح اُس پُرجمال کی — نعت

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 8؍ستمبر2025ء)

روزنامہ‘‘الفضل’’ربوہ 15؍فروری 2014ء میں مکرم ضیاءاللہ مبشر صاحب کا نعتیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مدحت کروں مَیں کس طرح اُس پُرجمال کی
بالائے وہم شان ہے اُس باکمال کی
اِک تاجدارِ عظمتِ انساں وہی تو ہے
جس نے دلوں میں عظمتِ انساں بحال کی
اس ابرِ حسن و لطف نے دل کی زمین پر
فصلِ خزاں رسیدۂ ایماں نہال کی
اُس کی دعا نے دشت کو گلزار کر دیا
کی جاوداں وہ ہستیٔ بےکس بلالؓ کی
جھڑتے ہوئے گلاب تھے اُس گل فشاں کے بول
مہکی ہے بات بات میں خوشبو کمال کی
در پہ حضورؐ آپؐ کے اِک تشنہ لب فقیر
خیرات مانگتا ہے گھڑی اِک وصال کی
ہے کاروانِ شوقِ زیارت مرا وجود
اشکوں کی پالکی میں ہے دلہن خیال کی
تجھ پہ خدا کا سایۂ رحمت رہے سدا
عظمت بلند ہو تری اور تیری آل کی

مدحت کروں مَیں کس طرح اُس پُرجمال کی — نعت” ایک تبصرہ

Leave a Reply to Rose shah Cancel reply