مذہب کی صداقت کا معیار

ماہنامہ ’’النصیر‘‘ میامی (امریکہ) اگست/ستمبر 1995ء میں مکرم عبدالباسط صاحب اپنے مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ کسی مذہب کی صداقت کا معیار اپنے متبعین کو گناہ سے نجات دلانے کی قابلیت بھی ہے۔ انسان بہت سی کمزوریوں ، اعتقادات اور شکوک و شبہات کا شکار رہتا ہے چنانچہ اسے ایک طاقتور محافظ کی ضرورت ہے اور عقلِ انسانی بھی ایک شافع کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے۔ شفاعت کے ایک معنی ’جوڑنا‘ کے بھی ہیں یعنی ایک طرف خدا سے پیوند رکھنا اور دوسری طرف مخلوق سے ہم آہنگ ہونا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں