مرا حبیب ، مری جاں ، وہ آفتاب مرا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍جون 2003ء کی زینت مکرم جمیل الرحمن صاحب کی ایک طویل نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مرا حبیب ، مری جاں ، وہ آفتاب مرا
مرا چراغِ شبِ غم ، وہ ماہتاب مرا
مرا پپیہا ، وہ ساغر مرا ، سحاب مرا
لگا کے باغِ محبت یہ کیا کیا اس نے
فضائے جاں ہی کا موسم بدل دیا اس نے
حکیم و عالم و شاعر ، خطیب و شاہ گیا
نظر تھی جس کی اُلوہی وہ خوش نگاہ گیا
دکھا کے شانِ ادا ، حسن بے پناہ گیا
گیا وہ جس کے سبھی رنگ تھے گلستاں میں
نہیں ہے جس کی طرح کوئی اَور خوباں میں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں