مکرم حافظ ابو ذر صاحب

مکرم حافظ ابو ذر صاحب سابق معلم اصلاح و ارشاد ضلع خوشاب کے ایک گاؤں میں قریباً 1910ء میں پیدا ہوئے اور 1930ء میں ملک بہادر خان صاحب ہیڈ ماسٹر گروٹ کی دعوت پر قادیان جاکر قبول احمدیت کی سعادت پائی۔ اس وقت آپ درس قرآن دیا کرتے تھے۔ قبول احمدیت کے بعد آپ نے اپنے شاگردوں کو بھی دعوت الی اللہ دی چنانچہ تین شاگردوں نے قادیان جاکر احمدیت قبول کرلی۔ مکرم حافظ صاحب نے ساری عمر نڈر داعی الی اللہ کے طور پر گزاری اور 22؍نومبر 1997ء کو وفات پائی۔ آپ کی تبلیغ سے کئی جماعتوں کا قیام عمل میں آیا۔ آپ موصی بھی تھے۔ آپ کی تبلیغ سے ہی 1962ء میں قبولِ احمدیت کی سعادت پانے والے مکرم جہانگیر محمد جوئیہ صاحب امیر ضلع خوشاب ہیں جن کے قلم سے مکرم حافظ صاحب کے بارے میں ایک مختصر مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍دسمبر 1997ء میں شامل اشاعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں