مکرم فضل الرحمٰن صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 19؍اپریل 2005ء میں محترم حکیم بدرالدین عامل بھٹہ صاحب نے بعض مرحوم درویشان کا ذکرخیر کیا ہے۔
موضع منگولے ضلع سیالکوٹ کے بزرگ حضرت میاں روشن دین صاحبؓ گل کاری کا کام کرتے تھے۔ آپؓ مع اہل وعیال 1935ء کے قریب ہجرت کر کے قادیان آگئے اور محلہ دارالرحمت میں اپنا مکان بھی بنا لیا۔ قریباً 1943ء میں آپؓ کی وفات ہوئی۔ مکرم فضل الرحمٰن صاحب اُن کے بیٹے تھے اور یہ بھی گُلکاری کا کام نہایت عمدگی سے کرتے تھے۔ ان دنوں جلسہ سالانہ پر سالن اور پانی کے لئے مٹی کے ہزاروں پیالے، لوٹے اور گھڑے تیار ہوا کرتے تھے جو سب احمدی احباب ہی بنا کر پوری کرتے تھے۔ لنگر خانہ کے لئے ستّر اسّی تنور بھی درکار ہوا کرتے تھے۔ محترم فضل الرحمٰن صاحب مرحوم تنور بنانے میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔ زمانہ درویشی میں بھی یہ خدمت 1975ء تک آپ بڑی ہمت سے نبھاتے رہے۔
ستمبر 1985ء میں آپ نے وفات پائی اور بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئی۔ آپکی یادگار چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ بڑے بیٹے مکرم مولوی سلطان احمد ظفر صاحب جامعۃ المبشرین کے پرنسپل ہیں۔ دوسرے بیٹے مکرم مولوی برہان احمد صاحب ظفر ناظر نشرو اشاعت ہیں۔ دیگر دو بیٹے بھی خادم سلسلہ ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں