مکرم ماسٹر محمد اسماعیل صاحب گجراتی

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 12؍جولائی 2005ء میں مکرم حکیم بدرالدین عامل بھٹہ صاحب نے بعض مرحوم درویشان کا ذکر خیر کیا ہے۔
مکرم ماسٹر محمد اسماعیل صاحب گجراتی مکرم علم دین صاحب آف چک سکندر ضلع گجرات کے بیٹے تھے۔ اَن پڑھ تھے۔ دوسری عالمگیر جنگ میں بطور دھوبی فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔ جنگ کے بعد جب حفاظت مرکز کے لئے تحریک ہوئی تو قادیان آگئے۔ کچھ سال ڈیوٹیاں دینے کے بعد جب درویشان کو اپنا بوجھ خود اٹھانے کی تحریک ہوئی تو آپ نے قادیان میں لانڈری کھول لی لیکن حالات اچھے نہیں رہے۔ چنانچہ آپ اجازت سے پٹیالہ چلے گئے اور قریباً دس سال وہاں لانڈری کا کام کامیابی سے کیا۔ 1972ء میں واپس آگئے اور قادیان میں دوبارہ یہی کام شروع کیا جو اچھا چلتا رہا۔ اسی دوران شادی بھی کرلی لیکن کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ بعد میں کمزوری کی وجہ سے لانڈری کا کام چھوڑ کر صرف استری کرنے کا کام کرتے رہے۔ 21؍جنوری 1993ء کو قادیان میں وفات ہوئی اور بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں