مکرم محمد احمد اشرف صاحب ریٹائرڈ معلّم وقف جدید

روزنامہ الفضل ربوہ 7 جون 2012ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق مکرم محمد احمد اشرف صاحب ریٹائرڈ معلّم وقف جدید 29 مئی 2012ء کو 65 سال کی عمر میں وفات پاکر بہشتی مقبرہ ربوہ میں سپردخاک ہوئے۔
آپ مکرم چودھری مراد علی صاحب (آف چک 18بہوڑو ضلع شیخوپورہ) کے ہاں1947ء میں پیدا ہوئے۔ 1966ء میں بطور معلّم وقف جدید اپنی زندگی پیش کی اور 34 سال کی خدمت کے بعد ستمبر 2000ء میں خرابی صحت کی بِنا پر ریٹائر ہوئے۔ جن جماعتوں میں تعینات ہوئے وہاں مساجد اور معلّم ہاؤس کی تعمیر میں خصوصی حصہ لیا۔ تبلیغ کا بہت شوق تھا اور اس کا طریقہ بھی آتا تھا۔ کامیاب مناظر تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی تبلیغ کا کام جاری رکھا جس کے لئے ایک گاڑی بھی رکھی ہوئی تھی۔ ہومیوپیتھی سے بھی شغف تھا۔ اکثر میڈیکل کیمپ بھی لگاتے۔ 1998ء میں جلسہ سالانہ لندن میں بطور نمائندہ شرکت کا موقع ملا۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور چند پوتے پوتیاں بھی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں